شادی سیزن میں خوشخبری، سونا 450 روپے تولہ سستا
شادی سیزن میں شہریوں کیلئے خوشخبری، سونا 450 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد مارکیٹ میں تولے کی قیمت 67100 روپے مقرر ہو گئی۔ ڈالر کی قمیت میں کمی کے اثرات مارکیٹ میں نظر آنے لگے۔ سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی جہاں 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 67 ہزار 550 روپے سے کم ہوکر 67 ہزارایک سو روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 61 ہزار پانچ سو روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔ ماضی میں لئے گئے قرضوں اور خسارے کے باعث ادائیگیوں کا توازن تاحال متاثر ہے تاہم پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر کے اضافے سے معاشی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔