پیپلز پارٹی خوش نہ ہو، عدالت نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی: فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں ن لیگ والوں نے بھی لڈیاں ڈالی تھیں، خوش نہ ہوں پیپلز پارٹی والوں کا حال بھی لیگیوں جیسا ہوگا، عدالت نے بھی کہہ دیا کہ بلاول معصوم ہے، پیچھے اداکار کوئی اور ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے ابھی خوشیاں نہ منائیں، پاناما کیس میں ن لیگ نے بھی لڈیاں ڈالی تھیں، ان کے حالات بھی ن لیگ والوں کی طرح ہونگے، جو کرپشن کرے گا اس کیخلاف نیب اور عدالتیں کارروائی کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر کیوں غصہ نکال رہے ہیں، کیس تو نیب میں گیا ہے، ہماری حکومت نے ابھی تک نیب میں ایک قاصد بھی بھرتی نہیں کرایا جبکہ چیئرمین نیب پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مل کر بنایا تھا۔