عمران خان نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق فواد چوہدری کو ہدایات جاری کردیں
وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو ہدایات جاری کردیں۔وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وزارت اطلاعات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فواد چوہدری نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے پر وزہر اعظم کو بریفنگ دی۔ فواد چوہدری نے جعلی اکاونٹس کیس اور ای سی ایل کے معاملے پر بھی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو ہدایات جاری کیں ۔