ملک میں بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کی وجہ سے بجلی بندش کے اوقات میں معمولی اضافہ ہوا ہے، ترجمان محکمہ برقیات
ترجمان محکمہ برقیات نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں معمول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملکی سطح پر بجلی کا شارٹ فال ہے ملک میں بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کی وجہ سے بجلی بندش کے اوقات میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برف باری کے دوران بجلی لائنیں متاثر ہوئی تھیں جسے برقیات عملہ نے ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کا نظام کردیا ہے ۔ صارفین بجلی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں ۔ گیزر اور ہیٹر کا استعمال بھی کم کریں ۔ ترجمان محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں معمولی سے ہٹ کر بجلی بندش میں محکمہ برقیات کا کردار نہیں ہے ۔ لوڈ شیڈنگ واپڈا کی جانب سے جاری ہے اور تھرمل پاور سٹیشنوں سے بجلی کی پیداوار کم ہونے اور بجلی کے شارٹ فال سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جس کا معمولی اثر آزاد کشمیر کے بعض علاقوں پر بھی پڑا ہے ۔ حالات معمول پر آتے ہی ان علاقوں کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی ۔ ترجمان برقیات نے وضاحتی بیان میں کہا کہ جلد لوڈ شیڈنگ کے مسائل کم ہوجائیں گے ‘صارفین برقیات بجلی کا غیر ضروری بالخصوص ہیٹر اور گیزر کا استعمال کم کریں ۔