معاون خصوصی اطلاعات نے اہم قومی امور پر تمام سیاسی قوتوں کے یکساں موقف کوسراہا
اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اہم قومی امور پر تمام سیاسی قوتوں کے یکساں موقف کوسراہاہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہو ں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کاقومی سلامتی پریکساں موقف قومی سلامتی، ملکی دفاع اورقومی مفادات کے مقدم ہونے کابھی مظہر ہے۔