بھارتی فسطائی حکومت کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں کوشدیدمظالم کاسامناہے، سید فخرم امام
کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سیدفخرامام نے کہاہے کہ بھارتی فسطائی حکومت کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں کوشدیدمظالم کاسامناہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ پانچ ماہ سے جاری محاصرے کے دوران وہاں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیناچاہیے۔ چیئرمین نے امریکہ اورایران کے تنازعہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان جنگ میں فریق نہیں بنے گا اورنہ ہی کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کواستعمال ہونے دیگا۔