انسانی حقوق کی عا لمی تنظیم نے بھی بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔
انسانی حقوق کی عا لمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دہلی پولیس پر تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت میں طلبا پر بے رحمانہ حملہ کے وقت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلبا کو تحفظ فراہم کرنے میں بارہا ناکامی پر دہلی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ایمنسٹی کے آل انڈیا ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اویناش کمار نے کہاکہ طلبا پر بے رحمانہ حملہ کے وقت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ یونیورسٹی حکام طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داری پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ہو یا جے این یو ، پولیس طلبا کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔