پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ۔منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 296 کی سطح سے ہوا اور 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ روز مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑتے ہوئے دکھائی دیئے جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 1027 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 323 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی 100 انڈیکس 809 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 514 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا