پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان جاری ہے ، 100انڈیکس میں513پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس41ہزار809 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس میں 480 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ، جس کے بعد انڈیکس41ہزار 770 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ انڈیکس میں1.24فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کاروبار کے دوران 10 انڈیکس میں513پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، اب تک انڈیکس41ہزار809 پوائنٹس پر ٹریڈکر رہا ہے۔ دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی جارہی ہے ، ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ مارکیٹ میں212پوائنٹس ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں338 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چینی ، سعودی اورقطراسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رحجان ہیں۔