نواب شاہ: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ائل ٹینکر میں تصادم، 10 مسافر زخمی
نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ دینو مشین اسٹاف پر مسافرکوچ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے۔ مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔