وزیراعظم ایران و امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ عثمان ڈار
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ایران امریکہ تنازعہ میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانے کیلئے مصالحتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنی ایک ٹو یٹ میں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ”ایران امریکہ تنازعہ میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانے کیلئے مصالحتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسوقت ایران و امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جسکی تعریف امریکہ نے بھی کی ہے“۔