قومی اسمبلی: آرمی، فضائیہ اور بحریہ ایکٹس ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی، نیوی اور ایئرفورس ایکٹس ترامیمی بلز 2020 کی منظوری کے بعد انہیں سینیٹ میں پیش کردیا گیا جبکہ سینیٹ کی قائمہ برائے دفاع نے اس کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع امجد علی خان نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کی رپورٹ پیش کی۔وزیر دفاع پرویز خٹک کی درخواست پر پیپلزپارٹی نے اپنی سفارشات واپس لے لیں۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کی مدت ملازمت سے متعلق ترامیم کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر تینوں بل منظور کرلیے گئے۔