وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 7 ارب کا پیکیج منظور کرلیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہوتی جائے گی اس کے ریلیف اور ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٗیوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت آنے کے کچھ روز بعد یوٹیلیٹی کارپوریشن کے عملے کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا۔انہون ے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے کی ذمہ داری اٹھائی اور اب تک کسی ملازم کو نہیں نکالا گیا اور دیگر اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کیا گیا۔
چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے کہا کہ ملک میں جو مہنگائی کا طوفان ہے حکومت اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔
ذوالقرنین نے کہا کہ 7 ارب کے پیکیچ میں ماہانہ بنیادوں پر ایک ارب کی ریلیف صارفین کو فراہم کی جائے گی۔