ایرانی پارلیمنٹ سے امریکی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا بل منظور
ایران کی پارلیمنٹ نےایک بل منظور کیا ہے جس میں گزشتہ ہفتے ایک امریکی حملے میں اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈر کی ہلاکت پر تمام امریکی افواج کو دہشت گرد قرار دیاگیا ہے۔بل کے تحت تمام امریکی افواج ،امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ملازمین اور منسلک اداروں، ایجنٹوں اور کمانڈروں کودہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔