مہلک کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید50افراد کی جاں لے لی۔
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 50افراد جاں بحق ہو گئے ، کل اموات10511ہو گئیں ،2482نئے کیسز رپورٹ ہونے کے باعث متاثرین کی تعداد4لاکھ92ہزار 594تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 50 ہزار 515 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 251 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار203 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 3 ہزار 653، خیبر پختونخوا ایک ہزار702، اسلام آباد 434، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 232 افراد جان کی بازی گئے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار687، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار229، سندھ 2 لاکھ 21 ہزار734، پنجاب ایک لاکھ 42 ہزار835، بلوچستان18 ہزار300، آزاد کشمیر 8 ہزار416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔