واشنگٹن پرتشدد مظاہرے،آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جو بائیڈن

امریکہ کے شہر واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر پرتشدد مظاہروں پر نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ معطل کر دیئے گئے۔ مائیک پومپیو نے پرتشدد مظاہروں کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ہل پر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کا عکاس نہیں۔ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ احتجاج کے نام پربغاوت کے ذمہ دارٹرمپ ہیں۔ صدرٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جانتاہوں صدارتی انتخاب چوری کیاگیا۔ مظاہرین قانون کوہاتھ میں نہ لیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پرٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بارہ گھنٹے اور فیس بک اکاؤنٹ چوبیس گھنٹے کے لئے بلاک کر دیا۔ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پرتشدد مظاہرہ ناقابل قبول قرار دے دیا۔ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہوگا