کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار، مزید پچاس افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 50 افراد جاں بحق، 2482 نئے مریض رجسٹرڈ۔ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد کووڈ 19 میں مزید دو ہزار چار سو بیاسی افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک 4 لاکھ 95 ہزار 75 افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874، اسلام آباد میں 38 ہزار 687 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں