مالم جبہ میں سیاحوں کا رقص، پولیس نے ایف آئی آر کاٹ دی
سوات : مالم جبہ میں سیاحوں کے رقص کرنے پر انتطامیہ نے ایف آئی آر درج کرکے ہوٹل مالک اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے مالم جبہ میں گزشتہ روز سیاحوں کی جانب سے ڈانس کیے جانے کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا۔ مالم جبہ پولیس نے ہوٹل کے مالک اور مینیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کے مقامی ہوٹل میں لڑکے اور لڑکیوں نے ڈانس کیا تھا، ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی ہوئی۔ مالم جبہ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور فحاشی پھیلانے پر کی گئی۔