سعودی دارالحکومت میں پولیس کی اہم کارروائی

ریاض: سعودی پولیس نے ملکی دارالحکومت میں اے ٹی ایمز کو نقصان پہنچا کر رقم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی ریاض میں کی گئی، گرفتار ملزم نے دو بینک کے اے ٹی ایمز سے رقم چرانے کی کوشش کی لیکن ناکام ٹھہرا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سعودی شہری ہے جس سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔