وزیر اعلیٰ پنجاب کورونا سے صحت یابی پر اللہ کے شکر گزار، ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے صحت یابی پر اللہ اور عوام کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے صحت یابی پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا سے صحت یابی پر اللہ کا اور دعائیں کرنے پرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی میرا اوڑھنابچھونا ہے، محنت،جذبے اورعزم سےفلاح عامہ کاسفر جاری رکھیں گے، عوام سے اپیل ہے وہ ایس او پیز پر عمل کریں