سانحہ مچھ:کراچی میں مختلف مقامات پردھرنے،ٹریفک بند
سانحہ مچھ کیخلاف کراچی کے مختلف مقامات پردھرنے دیئے گئے،شاہراہ فیصل ناتھا خان کے مقام پرٹریفک کے لئے بندکردی گئی ۔ملیر سے ٹاورآنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سانحہ مچھ کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ،مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے 18 مقامات پر دھرنے دئیے گئے ۔ ملیر سے ٹاور آنے والے شہریوں کوناتھا خان روڈ بند ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اوردفاتر جانے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔مذہبی جماعت کی جانب سے نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا دو روز سے جاری رہا۔ ایم اے جناح روڈ پر نمائش سے ٹریفک کی روانی بند رہی ،کوریڈوراور سولجربازار کی سڑکوں پر ٹریفک کا دبا ئوزیادہ رہا۔شارع فیصل کالونی گیٹ،پاور ہائوس چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دھرنا دیا گیا۔نیپا چورنگی بھی دھرنے کے باعث بند رہی اور شہریوں کو گلشن اقبال کے اندرونی راستوں سے یونیورسٹی روڈ پرآنے کیلئے متبادل راستہ دیا گیا۔سفاری پارک،عائشہ منزل،صفورہ چورنگی،کامران چورنگی پربھی مظاہرین موجود رہے ۔