پاکستان کی ضلع مہمند میں چیک پوسٹ پر افغان سرزمین سے حملے کی مذمت
اسلام آباد : پاکستان نے ضلع مہمند میں چیک پوسٹ پر افغان سرزمین سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان فوری طور پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی ضلع مہمند میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں نے مہمندمیں ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور افغان سرزمین سے فائرکئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی فائرنگ کامؤثر جواب دیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی نوجوان فضل واحد شہید ہوئے۔ ترجمان نے دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کےاستعمال کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کوفوری طور پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کاکہاہے۔