اسرائیلی فوج کے ظلم جاری، مغربی کنارے سےفلسطینی بچے گرفتار
اسرا ئیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے رملہ کے شمال میں دیر نظام گائوں پر ہلہ بولا اور 18 سالہ محمد یحییٰ کواسکے گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کر لیا۔نابلس میں صہیونی فوجیوں نے نابلس کے مختلف علاقوں پر ہلہ بولا اور 2 شہریوں کو گرفتار کر لیا جنکی شناخت محمد طبنجا اور نمر استیتیا کے ناموں سے ہوئی۔الخلیل میں بیت کحیل اور دیر سامیت کے قصبوں میں صہیونی فو کی مہم کے دوران 2شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔طولکرم میں ، وائل ربیع نامی ایک نوجوان کو دیر الغصون قصبے میں اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے دیگر علاقوں پر بھی حملہ کیا ، جن کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔