وزیراعلی پنجاب کی شہزاد اکبر سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزاد اکبر نے وزیراعلی عثمان بزدار کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے نیک خواہشات کے اظہار پر شہزاد اکبرکا شکریہ ادا کیا۔