پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 191 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ191 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 344 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 209کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 152 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادھر سونے کی بڑھتی قیمت کو ریسورس گیئر لگ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں سونا کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کی کمی سے 98 ہزار 851 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 39 ڈالرز سستا ہوکر 1916 ڈالرز فی اونس پر آگیا۔