سندھ حکومت کا انوکھا فیصلہ، کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کر دیے

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کر دیے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تمام میگا سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کر رہے ہیں جبکہ ویکسی نیشن کےآغاز پر میگا سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایکسپو سینٹر، جناح اسپتال اور خالق دینا ہال سمیت متعدد سینٹرز پر عملہ بھی محدود کر دیا گیا ہے