شیخ رشید سے رومانیہ اور مصر کے سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے رومانیہ اور مصر کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی ۔ جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور افغانستان سمیت دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے رومانیہ اور مصر کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی جن میں اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔ رومانیہ اور مصر سے دوطرفہ سیاحت اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی ۔ غیر ملکی سفراء نے کہاکہ پاکستان کی افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد اور پائیدار امن کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان میں حالیہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے بہترین نتائج آئیں گے ۔خطے میں پائیدار امن اقوام عام کے مفاد میں ہے ۔افغان حکومت کو شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے وسائل کی شدید کمی کا سامناہے ۔ قحط سے بچانے کے لیے دنیا کو افغان شہریوں کی فوری امداد کرنی چاہیے