پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے ریسلر نے 65ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کےسٹاف ممبرہارون مسیح کا نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہارون مسیح نے پنجاب پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نمائندگی کرتےہوئےمسلسل پانچواں میڈل حاصل کیا۔ہارون نے نیشنل ریسلنگ چیمئن شپ میں پنجاب ،کےپی کے اور واپڈا کے پہلوانوں کو چت کیا۔ہارون مسیح نے تین مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمدکامران خان نےہارون مسیح کو میڈل پہنایا اورکیش انعام دیا۔ سی اواو محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہارون مسیح اوردیگر اتھلیٹس کو مکمل سپورٹ فراہم کرتی رہے گی۔ہارون مسیح کا کانسی کا تمغہ جیتنا اعزاز کی بات ہے،گولڈ میڈل کی تیاری کرنی چاہیے۔کوچ محمد شہباز نے بتایا کہ ہارون مسیح نے کم وقت اور محدود وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا