ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بیس اعشاریہ صفرآٹھ فیصد کی سطح عبور کرگئی
نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھاگیاہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بیس اعشاریہ صفرآٹھ فیصد کی سطح عبور کر گئی ہے۔رواں ہفتےبھی پچیس اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے سال کے پہلے ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20.08 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،کم آمدنی رکھنے والا غریب طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے لیے مہنگائی کی شرح 21.38 فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا جبکہ سب سے کم آمدنی رکھنے والے غریب طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 21.38 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20.08 فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق برائلر مرغی 8 روپے 96 پیسے ، دال مسور 3 روپے 23 پیسے ، دال مونگ 1 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 62 پیسے اضافے کے بعد 92 روپے 74 پیسے فی کلو ہوگئی