یوکرین جنگ؛ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی افواج کو یوکرین میں 36 گھنٹے کی جنگ بندی کا حکم دیا ہے۔
روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن کے حکم کی تعمیل میں یوکرین میں دوپہر سے جنگ بندی کا نفاذ ہوگیا جو 7 جنوری کے آخر تک جاری رہے گی۔خیال رہے کہ یوکرین کے 1100 کلومیٹر پر روس کے ساتھ جنگ گزشتہ برس فروری سے جاری ہے تاہم روسی صدر کی جانب سے عارضی جنگ بندی کا اعلان نہ صرف غیر متوقع بلکہ حیران کن بھی ہے۔