افغانستان میں 25 لوگ ہلاک کرنے پر فخر ہے نہ ندامت: شہزادہ ہیری کا انکشاف

Jan 07, 2023 | 01:01

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ رواں ماہ جاری ہوگی، لیکن کتاب کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے جمعرات کے روز بازار میں آگیا، حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فوراً ہٹالی گئیں لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔ہیری نے کہا کہ انہوں نے بطور پائلٹ 6 فضائی مشن کیے جس میں انہوں نے 25 افراد کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ’ایسا کرنے پر مجھے فخر نہیں ہے لیکن اس پر مجھے کوئی ندامت بھی نہیں۔‘انہوں نے بطور پائلٹ مشن کے دوران اپنے اہداف کو ایسے نشانہ بنایا جیسے شطرنج کے کھیل میں مہرے گراتے ہیں۔

مزیدخبریں