رات مرکزی بینک پر ایک بہت بڑا سائبر حملہ ہوا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ایران

ایران میں انفراسٹرکچر کمیونیکیشن کمپنی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات مرکزی بینک پر ایک بہت بڑا سائبر حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کمیونیکیشن کمپنی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حملے سے بلہ اور روبیکا پلیٹ فارم بھی شدید متاثر ہوئے اور سروس بلاک ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سائبر حملوں کی سب سے بڑی مقدار کا سامنا کرنا پڑا، ان حملوں میں بینک، مالیاتی ادارے، انٹرنیٹ کمپنیاں اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تاہم سب حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔