ایم ڈبلیوایم کے وفد سے ملاقات میں تمام غلط فہمیاں دور ہوئیں۔عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس اورمجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کے وفد سے گزشتہ روز ایک نہایت شاندار ملاقات کی۔تمام غلط فہمیاں دور ہوئیں اور انہوں نے ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہدکے حوالے سے اپنے عزم وحمایت کا اعادہ کیا۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ پنجاب و پختونخوا میں انہیں جو بھی مسائل درپیش ہوں گے ہم انہیں حل کریں گے!۔
علامہ راجہ ناصر عباس اور MWMکے وفد سے کل ایک نہایت شاندار ملاقات کی۔تمام غلط فہمیاں دور ہوئیں اور انہوں نےہماری حقیقی آزادی کی جدوجہدکےحوالےسے اپنےعزم وحمایت کا اعادہ کیا۔میں نےانہیں یقین دہانی کروائی کہ پنجاب و پختونخوا میں انہیں جو بھی مسائل درپیش ہوں گےہم انہیں حل کریں گے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 7, 2023