فواد چوہدری کا مریم نواز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کے حوالے سے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے مریم نواز کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن ہوا تھا۔