ملک میں بیروزگاری کا سیلاب، حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں۔ مسرت جمشید

حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن کوئی نئی صنعت یا کارخانہ بند ہو رہا ہے، بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، خوراک بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟، پاکستانی عوام ملک کے ساتھ اس ظلم کو نہیں بھولیں گے۔
ہر دن کوئی نئی صنعت یا کارخانہ بند ہو رہا ہے. بےروزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں. خوراک بھی عام آدمی کی پہنچ سےدور ہو رہی ہے. کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟ پاکستانی عوام ملک کے ساتھ اس ظلم کو نہیں بھولےگی
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 7, 2023