اس مرتبہ مردم شماری سب کیلئے قابل قبول ہو گی،سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر، سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری اچھا قدم ہے،اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں،2017 میں جو خدشات تھے وہ اب نہیں ہونگے، سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی ہوگی توہم بہترمنصوبہ بندی کرسکیں گے،سندھ حکومت ادارہ شماریات سے مکمل تعاون کرے گی،کراچی سمیت سندھ کی گنتی بہترکی جائے گی،مردم شماری ترقی کی بنیاد ہے،ماضی میں کیے گئے مردم شماری پر اعتراضات اٹھائے گئے،صوبوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہونی چاہیے،مردم شماری میں گزشتہ اعتراضات کو ختم کرنا ہوگا مردم شماری ایسی ہو جس میں کسی کو بھی اعتراضات نہ ہو،مردم شماری کو قومی فریضہ سمجھ کر کیا جائے،مردم شماری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ملتی ہے ، اس مرتبہ مردم شماری سب کیلئے قابل قبول ہو گی، بدقسمتی سے ملک میں وقت پر مردم شماری نہیں ہوتی، پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سی سی آئی میں بھی وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا معاملہ اٹھایا، مردم شماری سے بلدیاتی الیکشن پر اثر نہیں پڑے گا،مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں ہوں گی،