جھنگ میں بھکر روڈ پر دوبسوں میں تصادم،چھ افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوگئے۔

جھنگ میں بھکر روڈ پر بائی پاس کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق اورپینتیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئےقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے زخمیوں میں سےبعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا۔واضح رہے کہ ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے بسوں کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔