کراچی کے بعد حیدرآباد کی پولیس بھی دہشت گردوں کے نشانے پرآگئی،لطیف آباد میں پولیس موبائل پرفائرنگ سے تین اہلکارجان بحق،اوردوزخمی ہوگئے،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورگورنرنے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے،،، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے نام مقصود, راشد اور طارق ہیں،،،،دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورگورنرنے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔