جماعت اسلامی پاکستان کےامیر سراج الحق نے کہا ہے،کہ قبائلی علاقوں میں ناگاساکی اور ہیروشیما سے زیادہ بارود گرایا گیاہے ،حکومت شمالی وزیر ستان آپریشن کے خاتمے کا ٹائم فری

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان آپریشن بند کرے ان کا کہنا تھا کہ امیروں اور جاگیرداروں کی اولادیں بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں مگر غریب کو ٹاٹ سکول بھی میسر نہیں ، اقتدار میں آکر دفاع کے بعد سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کا رکھیں گے تعلیم مفت جبکہ یکساں نظام تعلیم ملک بھرمیں رائج کرینگے،،سراج الحق نے مطالبہ کیاہےشمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کو اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے۔ حکومت متاثرین کو فی خاندان 50 ہزار روپے امداد دے ۔ ۔ قبائلی علاقوں میں ناگاساکی اور ہیروشیما سے بھی زیادہ بارود گرایا گیاہے .