لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں، 3 گھروں کا صفایا، شہری سراپا احتجاج
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے زیڈ بلاک کے رہائشی کرنل (ر) نعیم کے گھر گھس کر 9لاکھ روپے، انور کے گھر سے5 لاکھ روپے، عمران سے 4لاکھ، ڈاکٹر منصور کی لیبارٹری سے 2 لاکھ، نورین سے ڈیرھ لاکھ، ہارون سے 90ہزار، فیصل سے 80ہزار، کلیم سے 65 ہزارروپے، عمر سے 30ہزار روپے، کلیم سے ہزاروں روپے ان تمام سے موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے ایک دکان سے 6لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا، احمد یار، شاہ نواز، خرم کی کاریں، شہروز، فیاض، حمزہ، حارث، قاسم، عظیم، وسیم، محرم ، شعیب، غلام نبی، آصف، جابر کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔