ریسکیو 1122 نے ٹریفک حادثات کے 549 متاثرین کو لمبی امداد فراہم کی
پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 651ٹریفک حادثات میں549شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ241افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی صوبائی درالحکومت196متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں40حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔