پالی کیلے ٹیسٹ میں پاکستان کا تاریخی فتح کی جانب سفر جاری ہے
فیصلہ کن ٹیسٹ کے آخری روز قومی ٹیم نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو جیت کیلئے مزید ایک سو سینتالیس رنز درکار تھے جبکہ آٹھ وکٹیں باقی تھیں۔یونس خان اور شان مسعود نے دو سو بیالیس رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی اور پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔شان مسعود ایک سو پچیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔تھرینڈو کوشل نے ان کی وکٹ حاصل کی ۔کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے تین سو اکیس رنز بنالیے تھے،پاکستان نو سال بعد سری لنکا کیخلاف سیریز اپنے نام کرے گا