کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اورگولیاں لگنے سے2اہلکار زخمی بھی ہوئے
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر حساس ادارے اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک شخص ازبک لگتا ہے، یہ مبینہ دہشت گرد کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔