جرمنی کے سائیکلسٹ مارسل کیٹل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ بھی اپنے نام کر لیا
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں درجنوں سائیکلسٹ شریک تھے، تاہم جرمن سائیکلسٹ مارسل کیٹل نے دیگر سائیکلسٹ پر سبقت لیتے ہوئے چھٹا مرحلہ بھی اپنے نام کرلیا
مارسل کیٹل نے دو سو سولہ کلو میٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے پانچ منٹ اور چونتیس سیکنڈ میں طے کیا فرنچ سائیکلسٹ آرناؤڈ ڈیمیر دوسرے جبکہ جرمنی کے آندرے گریپل تیسرے نمبر ہر رہے،ریس میں مجموعی برتری برطانیہ کے کرس فروم کو حاصل ہے جبکہ برطانیہ کے ہی جیرنٹ تھامس دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔