آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چھبیسویں سالانہ کلاسک کار شوکا انعقاد کیا گیا
آئرلینڈ میں سب سے بڑے کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا ،، یہ کار شو کا 26 واں سالانہ میلہ ہے،، میلے میں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے،، اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپورجائزہ لیا،، کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائی جبکہ چند افراد ہی چمکتی دمکتی گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے
واضح رہے کہ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کینسر سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے وقف کردی گئی،