پاکستان کی ایک بیٹی نے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا۔
پاکستان کی ایک بیٹی نے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا۔ ناز گل بلوچ جی ہاں یہ وہی لڑکی ہے جس حال ہی میں ہونے والی انٹرنشینل کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان کا نام اور مقام دونوں فخر سے بلند کردیے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ نہ تو کسی میڈیا چینل نے اس کو کوریج دی اور نہ ہی کسی نے اسکی کسی بھی پلیٹ فارم پر حوصلہ افزائی کی۔ناز گل بلوچ نے انٹرنیشنل چیمپین شپ جس میں کئی ملکوں نے حصہ لیا اس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔خاتون پلیئر کا تعلق کوئٹہ سے ہے اورناز گل نے وہی سے کراٹے جیسج مشکل گیم کا آغاز کیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر ناز گل بلوچ کی کامیابی کو سراہا جارہاہے وہی پر اس بات پر بھی تنقید کی جارہی ہے کہ پاکستانی میڈیا کو کرکٹ سے فرصت ملے تو ان کا دھیان ناز گل جیسی پاکستانی بیٹیوں پر پڑے۔ معروف سنگر اور اداکار علی ظفر نے ناز گل کی کامیابی کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر سراہا اور ساتھ میں یہ تقنید بھی کی یہ خاتون پلیئر کی کیوں حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔