مانچسٹر یونانیٹڈ لوکاکو کے لیے 75ملین پاؤنڈ دے گا۔
یاد رہے کہ لوکاکو کو حاصل کرنے سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائکر وین رونی کو ایورٹن کو بیچنے کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب ایورٹن کے سٹرائیکر رومیلو لوکاکو کو تقریبا 75 ملین پاؤنڈ کے عوض حاصل کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر رومیلو لوکاکو نے گذشتہ سیزن میں 25 گول کیے تھے۔ ادھر مانچسٹر یونائیٹڈ نے تمام موسمِ گرما رومیلو لوکاکو کو حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی اور اب وہ ریال میڈرڈ کے الوارو موراٹا کو خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ یاد رہے کہ لوکاکو کو حاصل کرنے سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر وین رونی کو ایورٹن کو بیچنے کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہوزے مورینو کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو امید ہے کہ سیزن کے آغاز سے قبل کیے جانے والے امریکہ کے دورے کے لیے رومیلو لوکاکو ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ یہ دورہ اتوار کو شروع ہونا ہے۔ گذشتہ سیزن کے اختتام سے قبل ہوزے مورینو نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کے نائب چیئرمین ایڈ وڈورڈ کو ایک فہرست دی تھی جس میں رومیلو لوکاکو کا نام بھی شامل تھا۔مانچیسٹر یونائیٹڈ کے اعلان سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ لوکاکو اپنے سابق کلب چیلسی چلے جائیں گے۔2014 ء میں جب ہوزے مورینو چیلسی کے مینیجر تھے تو انھوں نے 28 ملین پانڈ میں لوکاکو کو ایورٹن بھیج دیا تھا۔لوکاکو کے مینیجر مینو ریالو ہیں جو کہ کھلاڑیوں پال پوگبا، زلاتان ابراہیمووچ، اور ہنریکے مکٹاریاں کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو اس سال مانچیسٹر یونائٹڈ نے خریدا ہے۔