کسی نے بھی نواز شریف کے خلاف سازش نہیں کی، بس3 دنوں کا کھیل باقی رہ گیا ہے:شیخ رشید

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی تاریخ بدلی اور شریف فیملی کی تلاشی کروائی اس چیز پر عمران خان کو کریڈٹ دیتا ہوں، کسی نے بھی نواز شریف کے خلاف سازش نہیں کی ، نواز شریف ہمیشہ خود اپنے خلاف سازش کرتے ہیں، بس تین دنوں کا کھیل باقی رہ گیا ہے ،،
شیخ رشید نے کہا کہ جب بھی نوازشریف کودوتہائی اکثریت ملی انھوں نےاپنے پاؤں پرخود کلہاڑی ماری،،صرف قومی اسمبلی کو تحلیل کی گیا تو قبول نہیں کریں گے ،، آج نہ تو آصف زرداری اور نہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے ساتھ ہیں،، خون کے آخری قطرے تک عمران خا ن کے ساتھ رہوں گا،
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید مل کر نواز شریف کی سیاست کا صفایا کریں گے ، نواز شریف کا کھیل اب ختم ہو گیا ہے ، سندھ میں نیب قوانین ختم کرنا قابل مذمت ہے،، سندھ میں نیب قوانین کو اپنے مفاد کیلئے ختم کیا جا رہا ہے ،،