اوگرا کی جانب سے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات رپورٹ جاری کر دی گئی
اوگرا کی جانب سے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات رپورٹ جاری کر دی گئی۔۔ رپورٹ میں آئل ٹینکر کمپنی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر کسی طورتکنیکی معیار کے مطابق نہیں تھا، آئل ٹینکر کو جاری فٹنس سرٹیفکیٹ جعلی نکلا۔۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پچاس ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کیلئے پانچ ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے تھا مگر سانحہ کا باعث بننے والا آئل ٹینکر چار ایکسل کا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹینکر الٹنے سے تیل بہہ گیا، مقامی انتظامیہ فوری حرکت میں نہیں آئی، جس کے باعث مقامی آبادی جمع ہوئی اورتیل برتنوں میں بھرنا شروع کیا اور آگ لگی۔رپورٹ میں ہدایت کی گئی کہ سانحے کے زخمیوں کوفی کس پانچ لاکھ روپے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو دس لاکھ روپے ادا کیے جائیں۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی