انکی شکلیں دیکھ کرلگتا ہےجےآئی ٹی میں حالات برے ہیں,سیاست نہیں مافیا کے گاڈ فادر کیخلاف جہاد کر رہے ہیں:عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نتھیاگلی میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ان پر دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی کیا ہے, کسی کی ساکھ پر داغ اس وقت لگتا ہے جب اسکی کوئی ساکھ ہو, انکی اصل زندگی پہلی بار لوگوں کےسامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا وہ خود چاہ رہے تھے شہباز شریف انہیں عدالت لیکر جائیں۔ اب ایک اور زبردست میچ ہونے جا رہا ہے۔ کپتان نے کہا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جےآئی ٹی میں شریف خاندان کا احتساب ہوگا۔ انکی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے جےآئی ٹی کےسامنےسوال نہیں کرنے انہیں جواب پیش کرنےہیں۔ انہوں نے کہا نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے۔ آؤٹ ہونے پر امپائر بھی نوبال کہہ دیتا تھا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست نہیں مافیا کے گاڈ فادر کیخلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ایسامعاشرہ چاہتے ہیں جہاں ادارے مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو اس بار اتنی پبلک سڑکوں پر آئے گی جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا